سورۃ الشرح الشرح

ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

أَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَكَ صَدۡرَكَ ١

کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا.1

وَوَضَعۡنَا عَنكَ وِزۡرَكَ ٢

اور تجھ پر سے تیرا بوجھ ہم نے اتار دیا.1

ٱلَّذِيٓ أَنقَضَ ظَهۡرَكَ ٣

جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی.

وَرَفَعۡنَا لَكَ ذِكۡرَكَ ٤

اور ہم نے تیرا ذکر بلند کر دیا.1

فَإِنَّ مَعَ ٱلۡعُسۡرِ يُسۡرًا ٥

پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے.

إِنَّ مَعَ ٱلۡعُسۡرِ يُسۡرٗا ٦

بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے.1

فَإِذَا فَرَغۡتَ فَٱنصَبۡ ٧

پس جب تو فارغ ہو تو عبادت میں محنت کر.1

وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرۡغَب ٨

اور اپنے پروردگار ہی کی طرف دل لگا.1

حاشیے کے نمبر آیت کے صفحے پر لے جاتے ہیں، جہاں مترجم کے حواشی موجود ہیں۔

مشہور آیات

سوالات

سورۃ الشرح میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشرح میں 8 آیات ہیں۔ یہ قرآن مجید کی سورت نمبر 94 ہے۔

کیا سورۃ الشرح مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشرح مکی سورت ہے۔

سورۃ الشرح کس پارے میں ہے؟

سورۃ الشرح پارہ 30 میں ہے۔

کیا میں سورۃ الشرح سن سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ صفحے کے اوپر چلائیں دبائیں یا کسی بھی آیت سے شروع کریں۔ قبس ایپ میں آپ اسے آف لائن سننے کے لیے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔