سورۃ التكاثر التكاثر

ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

أَلۡهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ ١

زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا.1

حَتَّىٰ زُرۡتُمُ ٱلۡمَقَابِرَ ٢

یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے.1

كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ ٣

ہرگز نہیں1 تم عنقریب معلوم کر لو گے.

ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ ٤

ہرگز نہیں پھر تمہیں جلد علم ہو جائے گا.1

كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُونَ عِلۡمَ ٱلۡيَقِينِ ٥

ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو.1

لَتَرَوُنَّ ٱلۡجَحِيمَ ٦

تو بیشک تم جہنم دیکھ لو گے.1

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ ٱلۡيَقِينِ ٧

اور تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے.1

ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ يَوۡمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ ٨

پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا.1

حاشیے کے نمبر آیت کے صفحے پر لے جاتے ہیں، جہاں مترجم کے حواشی موجود ہیں۔

سوالات

سورۃ التكاثر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التكاثر میں 8 آیات ہیں۔ یہ قرآن مجید کی سورت نمبر 102 ہے۔

کیا سورۃ التكاثر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التكاثر مکی سورت ہے۔

سورۃ التكاثر کس پارے میں ہے؟

سورۃ التكاثر پارہ 30 میں ہے۔

کیا میں سورۃ التكاثر سن سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ صفحے کے اوپر چلائیں دبائیں یا کسی بھی آیت سے شروع کریں۔ قبس ایپ میں آپ اسے آف لائن سننے کے لیے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔