سورۃ المسد المسد

ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

تَبَّتۡ يَدَآ أَبِي لَهَبٖ وَتَبَّ ١

ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وه (خود) ہلاک ہو گیا.1

مَآ أَغۡنَىٰ عَنۡهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ ٢

نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی.1

سَيَصۡلَىٰ نَارٗا ذَاتَ لَهَبٖ ٣

وه عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائے گا.

وَٱمۡرَأَتُهُۥ حَمَّالَةَ ٱلۡحَطَبِ ٤

اور اس کی بیوی بھی (جائے گی،) جو لکڑیاں ڈھونے والی ہے.1

فِي جِيدِهَا حَبۡلٞ مِّن مَّسَدِۭ ٥

اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی.1

حاشیے کے نمبر آیت کے صفحے پر لے جاتے ہیں، جہاں مترجم کے حواشی موجود ہیں۔

سوالات

سورۃ المسد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المسد میں 5 آیات ہیں۔ یہ قرآن مجید کی سورت نمبر 111 ہے۔

کیا سورۃ المسد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المسد مکی سورت ہے۔

سورۃ المسد کس پارے میں ہے؟

سورۃ المسد پارہ 30 میں ہے۔

کیا میں سورۃ المسد سن سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ صفحے کے اوپر چلائیں دبائیں یا کسی بھی آیت سے شروع کریں۔ قبس ایپ میں آپ اسے آف لائن سننے کے لیے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔