سورۃ الفلق الفلق

ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلۡفَلَقِ ١

آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں.1

مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ٢

ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے.1

وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ٣

اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے.1

وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّٰثَٰتِ فِي ٱلۡعُقَدِ ٤

اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی).1

وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ٥

اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے.1

حاشیے کے نمبر آیت کے صفحے پر لے جاتے ہیں، جہاں مترجم کے حواشی موجود ہیں۔

سوالات

سورۃ الفلق میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفلق میں 5 آیات ہیں۔ یہ قرآن مجید کی سورت نمبر 113 ہے۔

کیا سورۃ الفلق مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفلق مکی سورت ہے۔

سورۃ الفلق کس پارے میں ہے؟

سورۃ الفلق پارہ 30 میں ہے۔

کیا میں سورۃ الفلق سن سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ صفحے کے اوپر چلائیں دبائیں یا کسی بھی آیت سے شروع کریں۔ قبس ایپ میں آپ اسے آف لائن سننے کے لیے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔