حَٰفِظُواْ عَلَى ٱلصَّلَوَٰتِ وَٱلصَّلَوٰةِ ٱلۡوُسۡطَىٰ وَقُومُواْ لِلَّهِ قَٰنِتِينَ ٢٣٨
نمازوں کی حفاﻇت کرو، بالخصوص درمیان والی نماز کی1 اور اللہ تعالیٰ کے لئے باادب کھڑے رہا کرو۔
حواشی
1 درمیان والی نماز سے مراد عصر کی نماز ہے جس کو اس حدیث رسول (صلى الله عليه وسلم) نے متعین کردیا ہے جس میں آپ (صلى الله عليه وسلم) نے خندق والے دن عصر کی نماز کو صَلاة وُسْطَىٰ قراردیا۔ (صحيح بخاري، كتاب الجهاد، باب الدعاء على المشركين بالهزيمة وصحيح مسلم، كتاب المساجد ، باب الدليل لمن قال الصلاة الوسطى ....)