سورۃ ص، آیت 65

38:65

قُلۡ إِنَّمَآ أَنَا۠ مُنذِرٞۖ وَمَا مِنۡ إِلَٰهٍ إِلَّا ٱللَّهُ ٱلۡوَٰحِدُ ٱلۡقَهَّارُ ٦٥

کہہ دیجئے! کہ میں تو صرف خبردار کرنے واﻻ ہوں1 اور بجز اللہ واحد غالب کے اور کوئی ﻻئق عبادت نہیں.

حواشی

1 یعنی جو تم گمان کرتے ہو، میں وہ نہیں ہوں بلکہ تمہیں اللہ کے عذاب اور اس کےعتاب سے ڈرانے والا ہوں۔