سورۃ ص، آیت 63

38:63

أَتَّخَذۡنَٰهُمۡ سِخۡرِيًّا أَمۡ زَاغَتۡ عَنۡهُمُ ٱلۡأَبۡصَٰرُ ٦٣

کیا ہم نے ہی ان کا مذاق بنا رکھا تھا1 یا ہماری نگاہیں ان سے ہٹ گئی ہیں.2

حواشی

1 یعنی دنیا میں، جہاں ہم غلطی پر تھے؟

2 یا وہ بھی ہمارے ساتھ ہی یہیں کہیں ہیں، ہماری نظریں انہیں نہیں دیکھ پا رہی ہیں؟