سورۃ المرسلات، آیت 4

77:4

فَٱلۡفَٰرِقَٰتِ فَرۡقٗا ٤

پھر حق وباطل کو جدا جدا کر دینے والے.1

حواشی

1 یعنی ان فرشتوں کی قسم جو حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والے احکام لے کر اترتے ہیں۔ یا مراد آیات قرآنیہ ہیں، جن سے حق و باطل اور حلال و حرام کی تمیز ہوتی ہے یا رسول مراد ہیں جو وحی الٰہی کے ذریعے سے حق و باطل کے درمیان فرق واضح کرتے ہیں۔