سورۃ الزمر، آیت 48

39:48

وَبَدَا لَهُمۡ سَيِّـَٔاتُ مَا كَسَبُواْ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ ٤٨

جو کچھ انہوں نے کیا تھا اس کی برائیاں ان پر کھل پڑیں گی1 اور جس کا وه مذاق کرتے تھے اور وه انہیں آ گھیرے گا.2

حواشی

1 یعنی دنیا میں جن محارم و مآثم کا وہ ارتکاب کرتے رہے تھے، اس کی سزان کے سامنے آجائے گی۔

2 وہ عذاب انہیں گھیر لے گا جسے وہ دنیا میں ناممکن سمجھتےتھے، اس لیے کہ اس کا اسہتزا اڑایا کرتے تھے۔