سورۃ الزخرف، آیت 77

43:77

وَنَادَوۡاْ يَٰمَٰلِكُ لِيَقۡضِ عَلَيۡنَا رَبُّكَۖ قَالَ إِنَّكُم مَّٰكِثُونَ ٧٧

اور پکار پکار کر کہیں گے کہ اے مالک1 ! تیرا رب ہمارا کام ہی تمام کردے2، وه کہے گا کہ تمہیں تو (ہمیشہ) رہنا ہے.3

حواشی

1 مالک، داروغۂ جہنم کا نام ہے۔

2 یعنی ہمیں موت ہی دے دے تاکہ عذاب سے جان چھوٹ جائے۔

3 یعنی وہاں موت کہاں؟ لیکن یہ عذاب کی زندگی موت سے بھی بدتر ہوگی، تاہم اس کے بغیر چارہ بھی نہیں ہوگا۔