سورۃ النساء، آیت 111

4:111

وَمَن يَكۡسِبۡ إِثۡمٗا فَإِنَّمَا يَكۡسِبُهُۥ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمٗا ١١١

اور جو گناه کرتا ہے اس کا بوجھ اسی پر ہے1 اور اللہ بخوبی جاننے واﻻ اور پوری حکمت واﻻ ہے۔

حواشی

1 اس مضمون کی ایک دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ”وَلا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى“ (بنی اسرائیل: 15) (کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا) یعنی کوئی کسی کا ذمہ دار نہیں ہوگا، ہر نفس کو وہی کچھ ملے گا جو وہ کما کر ساتھ لے گیا ہوگا۔