سورۃ النجم، آیت 1

53:1

وَٱلنَّجۡمِ إِذَا هَوَىٰ ١

قسم ہے ستارے کی جب وه گرے.1

حواشی

1 بعض مفسرین نے ستارے سے ثریا ستارہ اور بعض نے زہرہ ستارہ مراد لیا ہے۔ اور بعض نے جنس نجوم هَوَى، اوپر سے نیچے گرنا، یعنی جب رات کے اختتام پر فجر کے وقت وہ گرتا ہے، یا شیاطین کو مارنے کے لیے گرتا ہے یا بقول بعض قیامت والے دن گریں گے۔