سورۃ النحل، آیت 50

16:50

يَخَافُونَ رَبَّهُم مِّن فَوۡقِهِمۡ وَيَفۡعَلُونَ مَا يُؤۡمَرُونَ۩ ٥٠

اور اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے، کپکپاتے رہتے ہیں1 اور جو حکم مل جائے اس کی تعمیل کرتے ہیں.2

حواشی

1 اللہ کے خوف سے لرزاں و ترساں رہتے ہیں۔

2 اللہ کے حکم سے سرتابی نہیں کرتے بلکہ جس کا حکم دیا جاتا ہے، بجا لاتے ہیں، جس سے منع کیا جاتا ہے، اس سے دور رہتے ہیں۔