رمضان 2026

متوقع تاریخ

بدھ، 18 فروری، 2026

1 رمضان 1447ھ

جمعرات، 19 مارچ، 2026 تک

تاریخیں سعودی عرب کے ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق ہیں۔ جہاں مہینہ مقامی طور پر نیا چاند دیکھ کر شروع ہوتا ہے، وہاں تاریخ ایک دن آگے یا پیچھے ہو سکتی ہے۔

رمضان ہجری کیلنڈر کا نواں مہینہ اور فرض روزوں کا مہینہ ہے۔ مسلمان 29 یا 30 دن تک ہر روز فجر سے غروبِ آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں، اور اسی مہینے میں قرآن کا نزول شروع ہوا۔

قرآن و سنت سے

حدیث

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ»
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ایمان کے ساتھ اور اجر و ثواب کے حصول کی نیت سے رمضان کا روزہ رکھا، اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جائیں گے۔“
متفق عليه · صحيح
تشریح

اللہ کے نبی ﷺ و سلم بتا رہے ہیں کہ جس نے اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے، روزے کی فرضیت اور روزے دار بندوں کے لیے اللہ کی جانب سے تیار شدہ بیش بہا اجر و ثواب کی تصدیق کرتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی خوش نودی کے حصول کی خاطر، ریا کاری اور شہرت طلبی سے بچتے ہوئے، رمضان کے روزے رکھے، اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائيں گے۔

HadeethEnc.com پر پڑھیں

عن أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَسَحَّرُوا، فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً».
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "سحری کھایا کرو، اس لیے کہ سحری میں برکت ہوتی ہے۔"
متفق عليه · صحيح
تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے سحری کرنے کی ترغیب دی ہے۔ سحری کہتے ہیں روزے کی تیاری کے طور پر رات کے آخری حصے میں کھانے کو۔ ترغیب دینے کی وجہ یہ ہے کہ اس میں خیر کثیر یعنی بڑا اجر و ثواب، رات کے آخری حصے میں دعا کے لیے جاگنے، روزہ رکھنے کی طاقت حاصل کرنے، اپنے اندر روزے کے لیے چستی پیدا کرنے اور روزہ کی مشقت کو کم کرنے جیسی چيزیں پائی جاتی ہیں۔

HadeethEnc.com پر پڑھیں

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي الله عنهما قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ النَّاسِ، وَكَانَ أَجْوَدُ مَا يَكُونُ فِي رَمَضَانَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ، وَكَانَ يَلْقَاهُ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ فَيُدَارِسُهُ القُرْآنَ، فَلَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدُ بِالخَيْرِ مِنَ الرِّيحِ المُرْسَلَةِ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ سخی انسان تھے اور آپ سب سے زیادہ سخی رمضان میں ہوا کرتے تھے، جب جبریل عليہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرتے۔ جبریل عليہ السلام آپ سے رمضان کی ہر رات میں ملتے تھے اور قرآن کا دور کراتے تھے۔ لہذا اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خير کے کاموں میں تيز ہوا سے بھی زیادہ تیز رفتار ہوا کرتے تھے۔
متفق عليه · صحيح
تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سب سے سخی انسان تھے اور آپ کی سخاوت کو ماہ رمضان میں اور زیادہ جلا مل جاتی تھی۔ جس کو جو دینا چاہیے، اس ماہ میں آپ خوب دیتے تھے۔ اس کے دو اسباب تھے: 1- جبریل سے آپ کی ملاقات ہوتے رہنا۔ 2- قرآن کا دور کرنا یعنی اسے زبانی پڑھنا۔ جبریل آپ کے ساتھ قرآن کے نازل شدہ حصے کا دور کرتے تھے اور اس دوران اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم فیاضی، داد و دہش، خیر کے کاموں اور لوگوں کو فیض یاب کرنے میں اس خوش گوار ہوا سے بھی تیز ہوا کرتے تھے، جسے اللہ بارش اور رحمت کے ساتھ بھیجتا ہے۔

HadeethEnc.com پر پڑھیں

یہ بھی دیکھیں

دوسرے سال

دوسرے مواقع

سوالات

رمضان 2026 کب ہے؟

رمضان 2026 متوقع طور پر بدھ، 18 فروری، 2026 کو شروع ہوگا، جو ام القریٰ کیلنڈر میں 1 رمضان 1447ھ ہے۔

کیا رمضان کی تاریخ طے شدہ ہے؟

نیا چاند نظر آنے تک نہیں۔ بہت سے ممالک مہینے کے آغاز کا اعلان ایک شام پہلے کرتے ہیں، اس لیے تاریخ ایک دن آگے پیچھے ہو سکتی ہے۔

رمضان کتنے دن کا ہوتا ہے؟

رمضان 29 یا 30 دن کا ہوتا ہے۔ یہ شوال کا چاند نظر آنے پر ختم ہوتا ہے، اور اگلے دن عید الفطر ہوتی ہے۔