سورۃ نوح، آیت 3

71:3

أَنِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ وَٱتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ ٣

کہ تم اللہ کی عبادت کرو1 اور اسی سے ڈرو2 اور میرا کہا مانو.3

حواشی

1 اور شرک چھوڑ دو، صرف اسی کی عبادت کرو۔

2 اللہ کی نافرمانیوں سے اجتناب کرو، جن سے تم عذاب الٰہی کے مستحق قرار پا سکتے ہو،

3 یعنی میں تمہیں جن باتوں کا حکم دوں اس میں میری اطاعت کرو، اس لئے کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول اور اس کا نمائندہ بن کر آیا ہوں۔