سورۃ النحل، آیت 3

16:3

خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّۚ تَعَٰلَىٰ عَمَّا يُشۡرِكُونَ ٣

اسی نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا1 وه اس سے بری ہے جو مشرک کرتے ہیں.

حواشی

1 یعنی محض تماشے اور کھیل کود کے طور پر نہیں پیدا کیا بلکہ ایک مقصد پیش نظر ہے اور وہ ہے جزا و سزا، جیسا کہ ابھی تفصیل گزری ہے۔