سورۃ الواقعة، آیت 48

56:48

أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ ٤٨

اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟1

حواشی

1 اس سے معلوم ہوا کہ عقیدۂ آخرت کا انکار ہی کفر وشرک اور معاصی میں ڈوبے رہنےکا بنیادی سبب ہے . یہی وجہ ہے کہ جب آخرت کاتصور، اس کے ماننے والوں کے ذہنوں میں دھندلا جاتا ہے، تو ان میں بھی فسق و فجور عام ہو جاتا ہے۔ جیسے آج کل عام مسلمانوں کاحال ہے۔