سورۃ الملك، آیت 11

67:11

فَٱعۡتَرَفُواْ بِذَنۢبِهِمۡ فَسُحۡقٗا لِّأَصۡحَٰبِ ٱلسَّعِيرِ ١١

پس انہوں نے اپنے جرم کا اقبال کر لیا1 ۔ اب یہ دوزخی دفع ہوں (دور ہوں).2

حواشی

1 جس کی بنا پر مستحق عذاب قرار پائے اور وہ ہے کفر اور انبیاء علیہم السلام کی تکذیب۔

2 یعنی اب ان کے لئے اللہ اور اس کی رحمت سے دوری ہی دوری ہے۔