سورۃ الدخان، آیت 18

44:18

أَنۡ أَدُّوٓاْ إِلَيَّ عِبَادَ ٱللَّهِۖ إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ ١٨

کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کو میرے حوالے کر1 دو، یقین مانو کہ میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں.2

حواشی

1 عِبَادَ اللهِ سے مراد یہاں موسیٰ (عليه السلام) کی قوم بنی اسرائیل ہے جسے فرعون نے غلام بنارکھا تھا۔ حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے اپنی قوم کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

2 اللہ کا پیغام پہنچانے میں امانت دار ہوں۔