جس مسلمان کے تین نابالغ بچے وفات پاجائیں اسے اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت کے فضل سے جنت میں داخل کردے گا۔
حدیث
عن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «ما مِنْ مُسْلِم يموت له ثلاثة لم يَبْلُغوا الحِنْثَ إلا أدْخَلَه الله الجنَّة بِفَضْل رَحْمَتِهِ إيَّاهُمْ».
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس مسلمان کے تین نابالغ بچے وفات پاجائیں، اسے اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت کے فضل سے جنت میں داخل کردے گا“۔
شرح
کسی مسلمان کے تین چھوٹے بچوں کا سن بلوغ کو پہنچنے سے پہلے وفات پا جانا، چاہے وہ بیٹے ہوں یا بیٹیاں، اس کے لئے دخول جنت کا سبب ہوتا ہے۔
سوالات
کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
HadeethEnc.com کے مطابق اس کا درجہ: صحیح۔ اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔۔