نبی ﷺ جب وضو کرتے تو اپنی کہنیوں پر اچھی طرح پانی ڈالتے۔
حدیث
عن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا توضأ أدار الماء على مِرْفَقَيْهِ.
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب وضو کرتے تو اپنی کہنیوں پر اچھی طرح پانی ڈالتے۔
شرح
حدیث میں اس بات کا بیان ہے کہ وضو کے واجبات میں سے ایک چیز ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھونا ہے اور کہنیوں کو دھونے کی تاکید سے اس بات کی وضاحت ہوتی ہے کہ ان دونوں کا دھونا بھی ہاتھوں کے دھونے میں شامل ہے۔
سوالات
کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
HadeethEnc.com کے مطابق اس کا درجہ: صحیح۔ اسے امام بیہقی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارقطنی نے روایت کیا ہے۔۔