آپس میں ایک دوسرے کے لیے نہ تو اللہ کی لعنت کی بد دعا کرو اور نہ اللہ کے غضب کی اور نہ جہنم میں جانے کی بد دعا کرو۔

حدیث

عن سمرة بن جندب رضي الله عنه مرفوعاً: «لا تَلاعَنُوا بلعنة الله، ولا بغضبه، ولا بالنار»

سمرہ بن جنب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آپس میں ایک دوسرے کے لیے نہ تو اللہ کی لعنت کی بد دعا کرو اور نہ اللہ کے غضب کی اور نہ جہنم میں جانے کی بد دعا کرو“۔

درجہ
حَسَنْ (HadeethEnc.com کے مطابق)
تخریج
اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔

شرح

یہ حدیث مومنوں کو اس بات سے منع کر رہی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف طرح طرح کی بدعائیں کریں یعنی اللہ کی لعنت بھیجیں اور دوسرے پر اللہ کے غضب کے نزول اور اس کے دوزخ میں جانے کی دعا کریں کیونکہ اللہ کے ہاں یہ بد دعائیں بہت بڑی ہیں۔

HadeethEnc.com پر پڑھیں

تمام احادیث

سوالات

کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

HadeethEnc.com کے مطابق اس کا درجہ: حَسَنْ۔ اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔۔