جو شخص اللہ کے راستے میں کچھ خرچ کرتا ہے، اس کے لیے سات سو گنا ثواب لکھا جاتا ہے۔
حدیث
عن أبي يحيى خُرَيْم بن فَاتِك رضي الله عنه مرفوعاً: «مَنْ أَنْفَقَ نَفَقَةً في سَبِيل الله كُتب له سَبْعُمِائَةِ ضِعْفٍ».
ابو یحی خریم ابن فاتک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں کچھ خرچ کیا اس کے لئے سات سو گنا ثواب لکھا جائے گا“۔
شرح
جس نے تھوڑا یا زیادہ جو کچھ بھی اللہ کی راہ میں خرچ کیا، چاہے وہ جہاد میں ہو یا کسی اور کار خیر اور نیکی کے کام میں، اسے اللہ تعالی روز قیامت اس کا اجر سات سو گناہ کر کے دیں گے۔
سوالات
کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
HadeethEnc.com کے مطابق اس کا درجہ: صحیح۔ اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔۔