جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اونٹ کی طرح نہ بیٹھے، اسے چاہیے کہ گھٹنوں سے پہلے اپنے ہاتھوں کو (زمین پر) رکھے۔

حدیث

عن أبي هريرة رضي الله عنه مرفوعًا: «إذا سجد أَحَدُكُمْ فَلَا يَبْرُك كَمَا يَبْرُكُ البَعِير، وَلْيَضَعْ يديه قبل ركبتيه».

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اونٹ کی طرح نہ بیٹھے، اسے چاہیے کہ گھٹنوں سے پہلے اپنے ہاتھوں کو (زمین پر) رکھے“۔

درجہ
صحیح (HadeethEnc.com کے مطابق)
تخریج
اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارمی نے روایت کیا ہے۔

شرح

اس حدیث شریف میں سجدے میں جانے کے طریقۂ کار کا بیان ہے اور وہ یہ ہے کہ نمازی گھٹنوں سے پہلے اپنے ہاتھوں کو نیچے رکھے۔ دوسری احادیث میں ہاتھوں سے پہلے گھٹنوں کو نیچے ٹکانے کا ذکر آیا ہے۔ لہٰذا دونوں امور جائز ہیں اور ان دونوں میں سے کسی بھی عمل کر نے والے پر نکیر نہیں کی جائے گی۔

HadeethEnc.com پر پڑھیں

تمام احادیث

سوالات

کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

HadeethEnc.com کے مطابق اس کا درجہ: صحیح۔ اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارمی نے روایت کیا ہے۔۔