یہ سنت ہے کہ جب مؤذن صبح کی نماز میں ”حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ“ کہے تو اس کے بعد ”الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ“ کہے۔

حدیث

عَنْ أَنَسٍ رَضيَ اللهُ عنه قَالَ: مِنَ السُّنَّةِ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ فِي أَذَانِ الْفَجْرِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، قَالَ: الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ.

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ یہ سنت ہے کہ جب مؤذن صبح کی نماز میں ”حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ“ کہے تو اس کے بعد ”الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ“ کہے۔

درجہ
صحیح (HadeethEnc.com کے مطابق)
تخریج
اسے ابنِ خزیمہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام بیہقی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارقطنی نے روایت کیا ہے۔

شرح

اس حدیث میں یہ بیان کیا جا رہا ہے کہ نماز فجر کی اذان (الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ) کے جملے کے ساتھ مخصوص ہے، دیگر نمازوں کے وقت اسےنہیں کہا جائے گا اور یہ ”حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ“ کے بعد کہا جائے گا۔

HadeethEnc.com پر پڑھیں

تمام احادیث

سوالات

کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

HadeethEnc.com کے مطابق اس کا درجہ: صحیح۔ اسے ابنِ خزیمہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام بیہقی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارقطنی نے روایت کیا ہے۔۔