اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ہیں جو زمین میں گھومتے رہتے ہیں، وہ مجھ تک میرے امتیوں کا سلام پہنچاتے ہیں۔

حدیث

عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «إنَّ لله ملائكةً سَيَّاحين في الأرضِ يُبَلِّغوني مِن أُمَّتِي السَّلامَ».

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ہیں جو زمین میں گھومتے پھرتے رہتے ہیں، وہ مجھ تک میرے اُمتیوں کا سلام پہنچاتے ہیں“۔

درجہ
صحیح (HadeethEnc.com کے مطابق)
تخریج
اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارمی نے روایت کیا ہے۔

شرح

اس حدیث میں نبی ﷺ بتا رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے زمین میں بکثرت گھومتے رہتے ہیں، چنانچہ اس امت کا کوئی فرد جب کبھی نبی ﷺ پر سلام بھیجتا ہے تو وہ فرشتے نبی ﷺ تک وہ سلام پہنچاتے ہوئے کہتے ہیں: بے شک فلاں شخص نے آپ پر سلام پڑھا ہے۔

HadeethEnc.com پر پڑھیں

تمام احادیث

سوالات

کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

HadeethEnc.com کے مطابق اس کا درجہ: صحیح۔ اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارمی نے روایت کیا ہے۔۔