سورۃ الطارق، آیت 16

86:16

وَأَكِيدُ كَيۡدٗا ١٦

اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں.1

حواشی

1 یعنی میں ان کی چالوں اور سازشوں سے غافل نہیں ہوں، میں بھی ان کے خلاف تدبیر کر رہا ہوں یا ان کی چالوں کا توڑ کر رہا ہوں۔ كَيْدٌ خفیہ تدبیر کو کہتے ہیں، جو برے مقصد کے لئے ہو تو بری ہے اور مقصد نیک ہو تو بری نہیں۔