سورۃ الشعراء، آیت 138

26:138

وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ ١٣٨

اور ہم ہرگز عذاب نہیں دیے جائیں گے.1

حواشی

1 جب انہوں نے اس امر کا اظہار کیاکہ ہم تو اپنا آبائی دین نہیں چھوڑیں گے، تو اس میں عقیدۂ آخرت کا انکار بھی تھا۔ اس لیےانہوں نے عذاب میں مبتلا ہونے کا بھی انکار کیا۔ کیونکہ عذاب الٰہی کااندیشہ تو اسے ہوتا ہے جو اللہ کو مانتا اور روز جزا کو تسلیم کرتا ہے۔