سورۃ النبإ، آیت 7

78:7

وَٱلۡجِبَالَ أَوۡتَادٗا ٧

اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا؟)1

حواشی

1 أَوْتَادٌ، وَتَدٌ کی جمع ہے میخیں۔ یعنی پہاڑوں کو زمین کے لئے میخیں بنایا تاکہ زمین ساکن رہے،حرکت نہ کرے، کیوں کہ حرکت واضطراب کی صورت میں زمین رہائش کے قابل ہی نہ ہوتی۔