سورۃ المعارج، آیت 44

70:44

خَٰشِعَةً أَبۡصَٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٞۚ ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلَّذِي كَانُواْ يُوعَدُونَ ٤٤

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی1 ، ان پر ذلت چھا رہی ہوگی2، یہ ہے وه دن جس کا ان سے وعده کیا جاتا تھا.3

حواشی

1 جس طرح مجرموں کی آنکھیں جھکی ہوتی ہیں کیونکہ انہیں اپنے کرتوتوں کا علم ہوتا ہے۔

2 یعنی سخت ذلت انہیں اپنی لپیٹ میں لے رہی ہوگی اور ان کے چہرے مارے خوف کے سیاہ ہوں گے۔

3 یعنی رسولوں کی زبانی اور آسمانی کتابوں کے ذریعے سے۔