سورۃ الجاثية، آیت 20

45:20

هَٰذَا بَصَٰٓئِرُ لِلنَّاسِ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٞ لِّقَوۡمٖ يُوقِنُونَ ٢٠

یہ (قرآن) لوگوں کے لیے بصیرت کی باتیں1 اور ہدایت ورحمت ہے2 اس قوم کے لیے جو یقین رکھتی ہے.

حواشی

1 یعنی ان دلائل کا مجموعہ ہے جو احکام دین سے متعلق ہیں اور جن سے انسانی ضروریات وحاجات وابستہ ہیں۔

2 یعنی دنیا میں ہدایت کا راستہ بتلانے والا ہے اور آخرت میں رحمت الٰہی کا موجب ہے۔