وَهَٰذَا كِتَٰبٌ أَنزَلۡنَٰهُ مُبَارَكٞ فَٱتَّبِعُوهُ وَٱتَّقُواْ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُونَ ١٥٥
اور یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے بھیجا بڑی خیر وبرکت والی1 ، سو اس کا اتباع کرو اور ڈرو تاکہ تم پر رحمت ہو۔
حواشی
1 اس سے مراد قرآن مجید ہے جس میں دین و دنیا کی برکتیں اور بھلائیاں ہیں۔