وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ ٣
اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی.1
حواشی
1 یعنی نیکی اور بدی کی۔ اس طرح ضروریات زندگی کی۔ یہ ہدایت حیوانات کو بھی عطا فرمائی۔ قَدَرٌ کا مفہوم ہے۔ اشیا کی جنسوں، ان کی انواع وصفات اور خصوصیات کا اندازہ فرما کر انسان کی بھی ان کی طرف رہنمائی فرما دی تاکہ انسان ان سے استفادہ کر سکے۔